سندھ میں کرپشن کا نیا کھیل کھیلا جا رہا ہے:مراد سعید
اسلام آباد: وفاقی وزیر مراد سعید نے کہا ہے کہ سندھ میں نجی اسپتالوں سے معاہدے کر کے کرپشن کا نیا کھیل کھیلا جا رہا ہے، بلاول نےسب کچھ بتایا لیکن سندھ حکومت کی کارکردگی نہیں بتائی۔ حکومت پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا ریلیف پیکیج لائی،وفاق نے50 ارب روپے محکمہ صحت کے لیے جاری کیے، کورونا وائرس کی صورتحال میں صوبوں کی بھی کچھ ذمےداری تھی، سندھ حکومت نےراشن کا وعدہ کیا لیکن راشن کسی کے گھرنہیں پہنچا، آپ نے وعدہ کیا تھا ہم عوام کو راشن پہنچائیں گے، سندھ حکومت روز بھاشن تو دیتی ہے لیکن راشن نہیں دیتی،سندھ حکومت نےایسا اسپتال نہیں بنایا جہاں بلاول کے ابو کا علاج ہو،،فرزند زرداری صرف یہ بتائیں کہ ان کے ابو کا علاج کہاں ہو رہا ہے، بلاول کو خود اپنےاسپتالوں پر بھروسہ نہیں ہے، فرزند زرداری ہمیشہ رٹی رٹائی پرچی والی تقریر لے کراتے ہیں،بلاول نےسب کچھ بتایا لیکن سندھ حکومت کی کارکردگی نہیں بتائی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ سندھ میں نجی اسپتالوں سے معاہدے کر کے کرپشن کا نیا کھیل کھیلا جا رہا ہے،سندھ کے تین وزیروں نے راشن کی تقسیم میں تین مختلف اعداد وشمار دیئے۔ مراد سعید نے کہا کہ سندھ میں اسٹیچر تک نہیں ، کتوں کے کاٹے کی ویکسین تک نہیں، لاڑکانہ میں گزشتہ ایک سال میں 19ہزارافرادکوکتوں نےکاٹا،ڈاکٹرفرقان ایڑیاں رگڑ رگڑ کر جان سے گیا آپ کے پاس وینٹی لیٹر تک نہیں تھا،ڈاکٹرفرقان کی اہلیہ کی گفتگو سنیں دل خون کے آنسو روتا ہے۔