سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کی13منصوبوں کی منظوری
سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی نے36ارب روپے سے زائد مالیت کے 13 منصوبوں کی منظوری دی ہے اور7ارب20 کروڑ ڈالر مالیت کے ایم ایل ون منصوبے کو مزید منظوری کیلئے ایکنک کے پاس بھیجا ہے۔ سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کا اجلاس منصوبہ بندی کمیشن کے ڈپٹی چیئرمین محمد جہانزیب خان کی صدارت میں آج اسلام آباد میں ہوا۔ اجلاس میں184 ارب روپے مالیت کے چار منصوبے منظوری کیلئے ایکنیک کو بھیجنے کی سفارش کی گئی