عالمی سطح پر کورونا وائرس کا واحد حل سمارٹ لاک ڈاؤن ہے،وزیراعظم
وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ دنیا نے جو واحد حل نکالا ہے جو سمارٹ لاک ڈائون ہے۔ جس میں ضابطہ کار پر عمل درآمد کر کے معاشی سرگرمیاں جاری رکھی جا سکتی ہیں۔ آج متعدد ٹویٹس میں انہوں نے کہا کہ ہم اس طریقے کار کے بانیوں میں سے ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ ایک طرف ہمارے وہ لوگ ہیں جو کورونا وائرس کی وباء کو سنجیدگی سے نہیں لے رہے اور دوسری طرف واضح طور پر ہمارے فرنٹ لائن ڈاکٹر اور معاون طبی عملہ ہے جن کی زندگیوں کو کورونا وباء سے بہت زیادہ خطرہ ہے۔ وزیراعظم نے سول سوسائٹی ذرائع ابلاغ علماء اور ٹائیگر فورس پر زور دیا کہ وہ کورونا وائرس کی شدت اور اس سے بچائو کیلئے ضابطہ کار پر سختی سے عمل کرنے کی ضرورت کے بارے میں عوام آگاہی پیدا کریں۔