ملک میں 24 گھنٹے کے دوران کورونا سے مزید 76 افراد جاں بحق
ملک میں گزشتہ چوبیس گھنٹے میں کرونا وائرس سے مزید چھہتر افراد جاںبحق اور ایک ہزار چھ سو اُنتیس افراد میںوائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکی طرف سے جاری کردہ تازہ ترین اعداد وشمار کے مطابق باون ہزار چار سو ستائیس افراد کے ٹیسٹ کئے گئے اور کرونا کے مثبت کیسز کی شرح تین اعشاریہ ایک فیصد رہی۔