ترین گروپ والے بجٹ منظوری میں رکاوٹ نہیں بنیں گے: گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور
گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ ترین گروپ والے بجٹ منظوری میں رکاوٹ نہیں بنیں گے۔انہوں نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ترین گروپ والے بھی ہمارے بھائی ہیں ، وہ پنجاب کے بجٹ کی منظوری میں رکاوٹ نہیں بنیں گے۔انہوں نے کہا کہ جی ایس پی پلس سے پاکستان کوبہت فائدہ ہو چکا ہے۔