نوازشریف گولی دے کر باہر جانے میں کامیاب ہوئے جس کا عمران خان کو بھی دکھ ہے : وزیر داخلہ شیخ رشید
وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے نوازشریف گولی دے کر باہر جانے میں کامیاب ہوئے جس کا عمران خان کو بھی دکھ ہے۔اسلام آباد میں سی ڈی اے میڈیکل سینٹر جی 9 مرکز میں ویکسی نیشن سینٹر کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا شہباز شریف کو ہم نے روک لیا اور نام ای سی ایل میں ڈالا۔ اتنی نااہل، نالائق اور بے کار اپوزیشن کبھی نہیں دیکھی۔ ان کے درمیان جوتیوں میں دال بٹ رہی ہے۔انہوں نے کہا کورونا وباء کے دوران ڈبلیو ایچ او نے زبردست کام کیا ۔ وزیر اعظم عمران خان نے بروقت درست فیصلے لئے۔ وزیر اعظم کی قیادت میں پوری قوم نے کورونا کا مقابلہ کیا اور تاریخ رقم کی ۔ پاکستان کے ہیلتھ کیئر سٹاف نے بہت بڑا کام کیا .