خدارا سوشل میڈیا کی افواہوں پر کان نہ دھریں اور ویکسین لگوائیں : وزیرصحت پنجاب یاسمین راشد
وزیرصحت پنجاب یاسمین راشد کا کہنا ہے خدارا سوشل میڈیا کی افواہوں پر کان نہ دھریں اور ویکسین لگوائیں۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کہتی ہیں پوری دنیا ویکسین لگوا رہی ہے ، کوئی نقصان نہیں ہوا۔ پنجاب میں ویکسین ڈوز لگوانے کا یومیہ ہدف چار لاکھ تک لے جائیں گے۔ پنجاب میں کورونا کیسز کی شرح 2 فیصد کے قریب ہے۔ عوام ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کریں۔ اس سے کورونا شرح میں مزید کمی آ سکتی ہے۔ویکسین کی فراہمی کے حوالے سے انکا کہنا تھا کہ ہر ضلع میں ویکسین موجود ہے، کوشش ہے ہر دیہی و شہری علاقے میں ویکسین پہنچائیں۔