نائیجیریا میں گرجا گھر پر مسلح افراد کا حملہ، 50 افراد ہلاک
نائیجیریا میں کیتھولک چرچ پر حملے میں کم از کم 50 افراد ہلاک ہو گئے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق مسلح افراد نے اتوار کو ریاست اونڈو کے سینٹ فرانسس کیتھولک چرچ میں جمع ہونے والے افراد پر فائرنگ اور دھماکہ خیز مواد سے حملہ کیا۔نائیجیریا کے ایوان زیریں کے رکن اڈیلیگبی تیملیین نے کہا ہے کہ اس حملے میں کم از کم 50 افراد ہلاک ہوئے ہیں اور مرنے والوں میں بچے بھی شامل ہیں۔خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق اووو کے ایک اسپتال کے ایک ڈاکٹرنے بتایا ہے کہ 50 سے کم لاشوں کو اووو کے فیڈرل میڈیکل سینٹر اور سینٹ لوئس کیتھولک ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔حکام نے فوری طور پر ہلاکتوں کی سرکاری تعداد جاری نہیں کی۔ اتوار کے حملے کی ذمہ داری کسی گروپ نے قبول نہیں کی۔