پاکستانی مسلح افواج کی بھارتی بی جے پی رہنماؤں کے توہین آمیز بیان کی شدید مذمت
پاکستان کی مسلح افواج نے بھارتی حکمراں جماعت بی جے پی کےرہنماؤں کے نبی اکرم ﷺکی شان میں توہین آمیز بیان کی شدید مذمت کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا ہے کہ بھارتی حکام کا اشتعال انگیز عمل انتہائی تکلیف دہ ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان کی مسلح افواج کی جانب سے بھارتی حکام کے گستاخانہ تبصروں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ بھارتی حکام کے اشتعال انگیز بیانات انتہائی تکلیف دہ ہیں۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بھارتی حکام کا یہ عمل بھارت میں مسلمانوں اور دیگر مذاہب کے خلاف انتہائی نفرت کو واضح کرتا ہے۔آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج بھارتی حکام کے گستاخانہ تبصروں کی شدید مذمت کرتی ہے۔آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ یہ افسوسناک عمل مسلمانوں کیخلاف شدیدنفرت کامنہ بولتا ثبوت ہے۔اس موقع پر آئی ایس پی آر نے کہا کہ بھارت میں مسلمانوں اوراقلیتوں کیخلاف نفرت انگیزسلوک رواں رکھاجارہاہے۔