حکومت نے ایک بار پھر قوم کو لوڈشیڈنگ میں کمی کا دلاسہ دیدیا
اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے دعویٰ کیا ہے کہ بجلی کے بحران پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں اور کل (بروز منگل) سے لوڈشیڈنگ کا دورانیہ کم ہو کر محض ساڑھے تین گھنٹے پر آجائے گا۔ اسلام آباد میں دیگر لیگی رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ ہم نے کوئلے سے چلنے والے پلانٹس کی پیداوار بڑھادی ہے جس کے بعد سے 16 جون سے لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 3 سے بھی کم رہ جائے گا جبکہ 30 جون سے لوڈ شیڈنگ 2 سے ڈیڑھ گھنٹے کے قریب ہوگی۔انہوں نے کہا کہ لوڈ شیڈنگ پر عوام سے معذرت چاہتے ہیں، بجلی کے بحران، کوتاہیوں، کرپشن اور نالائقی کی لمبی داستان ہے، دوبڑے پلانٹس جو سستی بجلی بناتے تھے اور 2019 میں مکمل ہونا تھے آج تک مکمل نہیں ہوسکے، 4 برس میں بجلی کا کوئی نیا پلانٹ نہیں لگا۔