عمران خان کو ہر صورت گرفتار کریں گے: وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ

اسلام آباد: وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے اعلان کیا ہے کہ عمران خان کو ضرور گرفتار کیا جائے گا۔ انہوں نے اسلام آباد پر چڑھائی کی ۔ بنی گالا کو کرپشن کا ہیڈکوارٹرز بنایا ہوا تھا ۔گوگی پیسے اکٹھے کرکے بشری بی بی اور عمران خان کو دیتی تھی۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ خان نے کہا کہ عمران خان کے خلاف ہمارے پاس تمام ثبوت موجود ہیں۔ ہم ان ثبوتوں کو تو عدالت میں پیش کریں گے اور ہمارے ثبوتوں کو دیکھتے ہوئے عدالت نے عمران خان کی ضمانت مسترد کی تو انہیں گرفتار کرلیا جائے گا۔