کراچی میں بڑی کارروائی،منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

اینٹی نارکوٹکس فورس کی کراچی میں بڑی کارروائی ،نمک کی آڑ میں سمندری راستہ سے منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔ترجمان اے این ایف کے مطابق کراچی انٹرنیشنل کنٹینر ٹرمینل پر ایک کنٹینر سے ساڑھے چھبیس کلو آئس برآمد ہوئی جو کنٹینر کے فرش میں مہارت کے ساتھ چھپائی گئی تھی۔کنٹینر کراچی کی ایک نجی کمپنی کی جانب سے ملائیشیا کیلئے بک کیا گیا تھا ،کنٹینر اور منشیات قبضے میں لے کر قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا۔