ن لیگ اپنے سیاسی جال میں خود پھنس گئی ہے۔شیخ رشید
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اورسابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ سیاسی چھتریوں پرآوارہ سیاسی پرندے اِدھرسے اُدھربیٹھ رہے ہیں لیکن دانہ کس کوپڑتاہے فیصلہ ہوناباقی ہے ،معاشی سیاسی حالات اس جگہ پہنچ چکے کہ ہم نے25ارب ڈالردنیاکے دینے ہیں ،ہمارے پاس ریزرومیں صرف4ارب ڈالرہیں دیرسویرالیکشن کروانے پڑیں گے،13اگست اسمبلیاں توڑنے کے لئے ریڈلائن ہے لیکن الیکشن نہیں رک سکتے۔ان خیالات کااظہار شیخ رشیداحمد نے منگل کے روزٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کیا۔ شیخ رشید احمد نے کہا کہ افغانستان سری لنکااوربنگلا دیش سے بھی پاکستانی کرنسی پیچھے چلی گئی ہے13جماعتوں کی سیاست تھی کہاں جودائو پہلے لگائی دائو پر صرف غریب لگااپنی ذات کے لیے قانون بنائے اورکیسوں سے نجات پائی جوسیاسی کھچڑی پک رہی ہے اسکی ہنڈیاں ابھی چولہے پرنہیں چڑھی جب ہنڈیا اترے گی توپتالگے کہ کے کھچڑی بنی ہے یاکھچڑا۔شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ دنیاالیکشن کروانے کاباربارمشورہ دے رہی ہے لیکن حکومت نتیجے سے باخبر اورخوف زدہ ہے ،سیاسی استحکام ہی معاشی اوراقتصادی استحکام کوجنم دے سکتاہے ،حالات اتنے سنگین ہیں کہ آئین وقانون دم توڑرہاہے،ن لیگ اپنے سیاسی جال میں خود پھنس گئی ہے ،مال غنیمت میں حصہ نہیں اوراڑنے والے سیاسی پرندے بھی انکاری ہیں۔