پلاسٹک کی آلودگی اور اثرات سے نمٹنے کیلئے 7Rsکا جامع روڈ میپ پیش کیا ہے۔شیری رحمان

وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ میں نے پلاسٹک کی آلودگی اور اثرات سے نمٹنے کیلئے 7Rsکا ایک جامع روڈ میپ پیش کیا ہے۔ اپنی پلاسٹک کی کھپت کو کم کرکے، پائیداری کے لئے پلاسٹک کی مصنوعات کو دوبارہ ڈیزائن اور استعمال کرکے، اور موثر ری سائیکلنگ سسٹم کو نافذ کرکے ہم ایک نمایاں تبدیلی لا سکتے ہیں۔ان خیالات کااظہار شیری رحمان نے منگل کے روزٹوئٹر پرجاری اپنے بیان میں کیا۔ شیری رحمان نے کہا کہ پلاسٹک کے حوالے سے ذمہ داری لینا، تحقیق میں سرمایہ کاری کرنا، اور خاص طور پراس چیلنج سے نمٹنے کیلئے ترقی پذیر ممالک کووسائل فراہم کرنا اس عالمی کوشش کے اہم اجزا ہیں۔ اس مقصد کے حصول کیلئے حکومتوں، کاروباروں، برادریوں اور افراد کو متحد ہو کر کام کرنا ہوگا، آئیے ہم 7Rsایکشن ایجنڈا کو اپنائیں اور ایک پائیدار مستقبل کی بنیاد رکھیں۔ عالمی یوم ماحولیات کے موقع پراس سیارے اور پاکستان کو پلاسٹک کی آلودگی سے پاک کرنے میں ہمارا ساتھ دیں۔