وزیر اعظم کا توانائی شعبے کی اصلاحات کو بجٹ کا حصہ بنانے کا فیصلہ
وزیر اعظم نے آئندہ بجٹ میں لائن لاسز اور بجلی چوری کے سد باب کیلئے مؤثر اقدامات شامل کرنے کی ہدایت کی، انہوں نے آئندہ بجٹ میں ونڈ اور شمسی توانائی کے منصوبے شامل کرنے کی بھی ہدایت کی۔
شہباز شریف نے کہا کہ بجلی کے لائف لائن اور کم کھپت والے صارفین پر بلوں کا کم سے کم بوجھ ڈالا جائے، پاور ٹرانسمیشن کے منصوبوں کی جلد تکمیل یقینی بنائی جائے، انہوں نے لائن لاسز اور بجلی کی چوری کے سدباب کیلئے آئندہ بجٹ میں ٹرانسفارمر میٹرنگ منصوبے کو شامل کرنے کی ہدایت کی۔
وزیر اعظم نے کہا کہ ملک بھر میں جاری سولرائزیشن کے منصوبوں کی رفتار کو تیز کیا جائے، برآمدی صنعتوں کی ترجیحی بنیادوں پر توانائی کی ضروریات پوری کی جائیں، بجٹ میں پن بجلی کے جاری منصوبوں کی جلد تکمیل کو ترجیح دی جائے۔