سپریم کورٹ نے ایساف کنٹینرز عملدرآمد کیس کا عبوری فیصلہ سنادیا گیا. عدالت نے چیئرمین ایف بی آر کو دو ہفتوں میں چون ارب روپے کی وصولی کا حکم دے دیا۔
ایساف کنٹینر کیس کا عبوری فیصلہ چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نےسنایا. عدالت نے چیئرمین ایف بی آر کو دو ہفتوں کے اندرملزمان سے چون ارب روپے کی چوری شدہ ڈیوٹی وصول کرنے کا حکم دیا ہے۔۔۔عدالت نے آئندہ سماعت پر چیئرمین ایف بی آر کو وصولیوں کی رپورٹ ذاتی حیثیت میں پیش کرنے کا بھی پابند کیا ہے. سپریم کورٹ نے قرار دیا ہے کہ چوری شدہ کسٹم ڈیوٹی کی وصولی چیئرمین ایف بی آر کی ذمہ داری ہے۔ عدالت نے دو روز قبل ایساف کنٹینر کیس کا فیصلہ محفوظ کیا تھا۔