لکی مروت میں اے این پی کی ایم پی اے یاسمین ضیا کے گھرکے باہردھماکاہوا تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

ذرائع کے مطابق شرپسندوں نے لکی مروت میں رکن خیبرپختونخوا اسمبلی یاسمین ضیاء کے گھر کے سامنے بارودی مواد نصب کررکھا تھا. جودھماکے سے پھٹ گیا. تاہم دھماکے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا. واقعہ کے بعد سکیورٹی فورسزنے علاقے کا محاصرہ کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔ واضح رہے کہ یاسمین ضیاء اے این پی کے ٹکٹ پرایم پی اے منتخب ہوئی تھیں۔