خوفناک مناظر سے بھرپورہالی ووڈ فلم دی کنجورنگ کے ٹریلر نے دھوم مچادی،شائقین فلم کا بے چینی سے انتظار کرنے لگے

دی کنجورنگ سچی کہانی پر مبنی ہےجس میں ایک خاندان نئے گھر میں منتقل ہوتا ہے اور انہیں احساس ہوتا ہے کہ وہاں کوئی غیرمرئی مخلوق بھی ڈیرہ جمائے ہے،وہ بھوتوں کو بھگانے کے ماہرین کو بلاتے ہیں جو خود بھی اس شیطانی مخلوق کے چنگل میں پھنس جاتے ہیں۔ فلم کے ڈائریکٹر جیمز وان ہیں جو سا اور انسیڈیس جیسی فلموں کے خالق ہیں جبکہ کاسٹ میں ویرا فارمیگا ، پیٹرک ولسن ، رون لیونگسٹن اور لیلی ٹیلر شامل ہیں، فلم رواں برس انیس جولائی کو ریلیز کی جائے گی