امریکی وزیرخارجہ جان کیری کی یورپ اور مشرق وسطیٰ کے دورے کے آخری مرحلےمیں قطر کے وزیراعظم سے ملاقات ،شام کی صورت حال سمیت اہم معاملات پر تبادلہ خیال کیا ہے
دوحا میں وزیراعظم شیخ حماد بن جاسم سے ملاقات کی ،،جس میں شام کی صورت حال اور عالمی امور پرتبادلہ خیال کیا گیا ،ملاقات کے بعد نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے امریکی وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ انہیں اس بات کا یقین ہے کہ شام میں حکومت مخالف قوتوں کودیاجانےوالا اسلحہ انتہا پسندوں کی بجائے مثبت سوچ کے حامل افراد کو دیا جائے گا،جان کیری کا کہنا تھا کہ انہوں نے خطے میں شام کی اپوزیشن جماعتوں کو اسلحہ دیئے جانے کے ایشو پر مختلف سیاسی رہنماؤں سے تبادلہ خیال کیا ہے،،یاد رہے کہ سعودی عرب اور قطر بھی شام کی حکومت مخالف جماعتوں کو اسلحہ فراہم کرنے پریقین رکھتےہیں