اقوام متحدہ نے منشیات کے بین الاقوامی پھیلاؤ پر سالانہ رپورٹ میں بھارت سے روک تھام کےلیے مزید اقدامات کا مطالبہ کردیا

اقوام متحدہ نےمنشیات کےبین الاقوامی پھیلاؤ پر سالانہ رپورٹ میں بھارت کو خبردار کیاہے کہ منشیات کےاستعمال کےخلاف جامع اقدامات کرے،رپورٹ کےمطابق دارالحکومت نئی دہلی کے میں ہیرؤئن کےعادی سیکڑوں افراد اکٹھے نشہ کرتے نظرآتےہیںِ،اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق جنوبی ایشیاء میں منشیات کی روک تھام سےمتعلق اقدامات میں کمی آرہی ہے ،ہیروین اور دوسری منشیات کی آسانی سے دستیابی کے باعث عادی بھارت میں نشہ آور افراد کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے،اقوام متحدہ کے ڈرگز کنٹرول آفس کی آفیسر کرسٹینا البرٹن کا کہنا تھا کہ منشیات کی روک تھام کے لیے اقوام متحدہ کی طرف سے کیے گئے اقدامات کافی نہیں،تمام ممالک کو منشیات کی روک تھام کے لیے اپنی سرحدووں پر انتظامات خود کرنا ہوں گے