امریکہ کی ٹرانسپورٹ سیفٹی اتھارٹی کا کہنا ہے کہ نائن الیون کے حملوں کے بعد پہلی باروہ مسافروں کودوران پروازچھوٹے چاقو رکھنے کی اجازت دے رہے ہیں۔

امریکی حکام کے مطابق پچیس اپریل سے مسافردواعشاریہ چھتیس انچ سے چھوٹے سائزکا اورصفراعشاریہ پانچ انچ سے پتلا چاقو اپنے ساتھ رکھ سکتے ہیں،ٹرانسپورٹ سکیورٹی ایڈمنسٹریشن کا کہنا ہے کہ مسافرطیاروں میں بلیڈ اورریزر لے جانا اب بھی ممنوع ہے،تاہم جہازکے عملے کی طرف سے اس فیصلے کی مخالفت کی جارہی ہے،جن کا کہنا ہے کہ اس فیصلے سے عملے اورمسافروں کی جان کوخطرے میں ڈالا جا رہا ہے