آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی کو کراچی کے دورہ کے دوران سیکیورٹی صورت حال پربریفنگ دی گئی

آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل اشفاق پرویزکیانی نے کراچی کینٹ کا دورہ کیا،، آرمی چیف کو دورہ کراچی کے دوران شہر کی سیکیورٹی کی صورتحال کے حوالے سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا گیا، اس سے قبل کراچی پہنچنے پر کورکمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل محمد اعجاز چوہدری نے چیف آف آرمی سٹاف کا استقبال کیا ۔