جب بھی پنجاب میں ایک کالعدم تنظیم کے خلاف کارروائی کا کہتا ہوں شریف برادران تحفظ کے لیے کیوں اٹھ کھڑے ہوتے ہیں. رحمان ملک

پارلیمنٹ ہاؤس کے باہرمیڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے سیکرٹری داخلہ کے ذریعے وزیراعلی پنجاب کوخط لکھ کرپوچھا ہے کہ پنجاب میں کالعدم تنظیم سپاہ صحابہ کے خلاف آپریشن کے لیے کوئی مدد چاہیے تووفاق مدد کرنے کوتیارہے۔ انہوں نے کہا کہ جب بھی کالعدم تنظیم کے خلاف آپریشن کی بات کی جاتی ہے تومیاں نوازشریف ، شہبازشریف دفاع کے لیے کھڑے ہوجاتے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ شریف برادران بتائیں کہ وہ کس طرح کی سیاست کررہے ہیں، انہوں نے کہا کہ وہ آئندہ چند روزمیں پارلیمنٹ میں ثبوتوں کے ساتھ حقائق پیش کریں گے۔ پارلیمنٹرینزکے نادہندگان ہونے کے معاملے پررحمان ملک نے کہا کہ وہ نجی ٹی وی کے مالکان اوراینکرکے خلاف مقدمہ دائرکریں گے،جبکہ پارلے منٹرینزکے گھروں کے بل ادا کرنا پی ڈبلیوڈی کی ذمہ داری ہے