پارلیمنٹ کو تحلیل ہونے میں صرف دس روز باقی رہ گئے۔ سیکرٹری الیکشن کمیشن اشتیاق احمد
اسلام آباد میں میڈیا سے بات چیت میں سکریٹری الیکشن کمیشن اشتیاق احمد کاکہنا تھا کہ کاغذات نامزدگی میں ضروری ترامیم کےلیے تجاویز وزارت قانون کو بھجوائی ہیں،جن کےبارےمیں فیصلہ کل کےاجلاس میں کیاجائےگا،ان کا کہنا تھا کہ اسملبیوں کی تحلیل میں دس روز رہ گئے ہیں جس کےبعد انتخابی شیڈول کااعلان کردیاجائےگا،سیکریٹری الیکشن کمیشن نے کہا کہ ملک میں انتخابات کا بروقت انعقاد چاہتےہیں،آرٹیکل باسٹھ اور تریسٹھ پرعمل درآمد کی خواہش ہے،ان کاکہنا تھا کہ امیدواروں کی ڈگریوں کی تصدیق ہائر ایجوکیشن کمیشن سے کرائی جائےگی، انہوں نے کہا کہ بینک نادہندگان کو نوٹس جاری کردیئے گئے ہیں،اور انہیں تیس روز میں واجبات ادا کرنا ہوں گے،،سیکریٹری الیکشن کمیشن نے کہا کہ پنجاب حکومت کی جانب سے کنٹریکٹ ملازمین کومستقل کیےجانے کا جائزہ قانون کےمطابق لیں گے