نیب نے بجلی کے نادہندگان کے خلاف نوٹس لیتے ہوئے کارروائی کا فیصلہ کرلیا ہے۔
چیئرمین نیب ایڈمرل ریٹائرڈ فصیح بخاری اوروفاقی وزیرپانی وبجلی احمد مختارکے درمیان تفصیلی ملاقات ہوئی جس میں فیصلہ کیا گیا کہ نیب بجلی کے پرائیوٹ نادہندگان کے خلاف کارروائی کا آغازکرے گی۔ یہ کارروائی قومی احتساب بیورو آرڈیننس انیس سونوے کے مطابق کی جائے گی۔ وزارت پانی وبجلی کی جانب سے نیب کونادہندگان کی فہرست گیارہ مارچ کوفراہم کی جائے گی۔ جس کے مطابق نیب دولاکھ تیس ہزار نادہندگان کے خلاف کارروائی کرکے تقریباً ایک سو دس ارب روپے رقم وصول کرے گا۔ نیب کے تمام ریجنل دفاترکارروائی میں حصہ لیں گے اورنادہندگان کو پابند کریں گے کہ وہ تیس دن کے اندررقم ادا کریں، بصورت دیگرنادہندگان کا نام منظرعام پرلانے کے بعد قومی احتساب بیوروآرڈیننس انیس سونوے کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔