سابق چیئرمین پاکستان ٹیلی کیمونیکیشن اتھارٹی فاروق اعوان کی بطورممبرفنانس تعیناتی کولاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کردیاگیا

درخواست گزاربیرسٹر سردار محمد علی کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ لاہور ہائی کورٹ نے فاروق اعوان کی بطورچیئرمین پی ٹی اے تعیناتی کا نوٹی فکیشن کالعدم قراردیا جس کے بعد حکومت نے انھیں ممبر فنانس پی ٹی اے تعینات کر دیا ہے،جو نہ صرف غیر قانونی بلکہ توہین عدالت کے زمرے میں آتا ہے،درخواست گزار کاکہناتھا کہ حکومت سیاسی بنیادوں پرمن پسند فرد کو نوازنے کے لئےحربے استعمال کر رہی، انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ فاروق اعوان کی تعیناتی کالعدم قرار دیاجائے اور عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کےذمہ داروں کو سزا دی جائے