کسی کو بھی کاروبار زبردستی بند کرانیکی اجازت نہیں دینگے، تاجراپنا کاروبار کھولیں انہیں تحفظ فراہم کیا جائے گا۔ وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن

کراچی میں وقت نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوءےشرجیل میمن نے کہا کہ حکومت شہریوں کے جان ومال کے تحفظ سے غافل ہے۔پولیس کو امن وامان کی بحالی کیلءے سخت احکامات دیءے ہیں۔ قبل ازیں وزیراعلیٰ ہاءوس کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوءے پیپلزپارٹی کراچی ڈویژن کے صدر قادر پٹیل اورڈپٹی سپیکر سندھ اسمبلی شہلا رضا نے کہا کہ حکومت پر بلا جواز الزام تراشی کا سلسلہ بند ہونا چاہیے۔ عباس ٹاؤن سانحے پرہم نے کسی قسم کی سیاست اور منافقت نہیں کی۔ کراچی کے عوام جانتے ہیں کہ پیپلزپارٹی کے رہنماؤں اورحکومتی شخصیات کوعباس ٹاؤں کی جگہ پرجانے سے کون روک رہا ہے۔ پیپلزپارٹی کراچی ڈویژن کے صدرقادرپٹیل نے کہا کہ عوام جانتے ہیں کہ کونسی سیاسی جماعت نے پورے شہر کو بند کرادیا ہے۔اس موقع پرکمشنرکراچی ہاشم زیدی کاکہناتھاکہ امن وامان کی ذمہ داری پولیس کی ہے۔