وفاقی حکومت نے اشرف محمود وتھرا کو تین سال کےلئے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا ڈپٹی گورنر مقرر کردیا ہے۔

فنانس ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق نامزد ڈپٹی گورنر کی مدت ان کے عہدہ سنبھالنے کے دن سے شمار ہو گی۔ ملکی وغیر ملکی بینکنگ سیکٹر میں پینتیس سال کا تجربہ رکھنے والے اشرف محمود وتھرا مختلف بینکوں اور مالیاتی ادارں میں ایگزیکٹو عہدوں پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔ نامزد ڈپٹی گورنر وارٹن ایس ایم یو جنرل مینجمنٹ پروگرام، آپریشنل رسک مینیجمنٹ اور ایشین بانڈ سمٹ سمیت بیبن الاقوامی سطح پر متعدد سیمیناروں، کانفرنسوں اور کورسز کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں، جبکہ انہیں اسلامی مالیات کے مختلف طریقوں پر بھی عبور حاصل ہے۔