آئندہ دو روز کے دوران خیبرپختونخوا اور بالائی پنجاب میں بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بدھ سے اتوار کے دوران بالائی خیبر پختو نخوا اور بالائی پنجاب، کشمیر اور گلگت بلتستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔ تاہم کوئٹہ، ژ وب اور ڈی آئی خان ڈویژن میں چند مقامات پرگرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے، اتوار کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا، محکمہ موسمیات کے مطابق کم سے کم درجہ حرارت کالام میں منفی سات، استور منفی چار، جبکہ گلگت میں منفی ایک ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ملک کے دیگر شہروں میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرات اسلام آباد پانچ، لاہور گیارہ، کراچی سترہ، پشاور سات،کوئٹہ میں تین ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔