سینیٹ انتخابات میں شکست نے ایم کیوایم رہنماؤں کو سیخ پا کردیا
فاروق ستار کا کہنا ہے سینیٹ الیکشن میں بدترین ہارس ٹریڈنگ کی گئی، انتخابات غیر شفاف اور جانبدارانہ تھے، پندرہ سے زائد ارکان کو وفاداری تبدیل کرنے کیلئے دباؤ ڈالا گیا۔ پیپلز پارٹی نے بہت سے ارکان کو خریدا،،، سینیٹ انتخابات کو الیکشن کمیشن میں چیلنج کرنے جارہے ہیں، پھرعدالت میں بھی جائیں گے
اپنوں کی بغاوت، غیر وں کی مار،اور ڈاکٹرفاروق ستار لاچار
سینیٹ انتخابات میں بدترین شکست نے ایم کیوایم رہنماؤں کے مزاج جارحانہ کردیئے،ڈاکٹرفاروق ستار نے سینیٹ الیکشن کو غیر شفاف اور جانب دار قرار دے دیا،،
فاروق ستار بولے،،قوم کے ساتھ غداری کی گئی،،ووٹ کاسٹ نہ کرنے والے اراکین کو شوکاز نوٹس جاری کیے جائیں گے،،انہوں نے سینیٹ الیکشن پر عدالت جانے کااعلان بھی کردیافاروق ستار نے سینیت انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کا الزام بھی لگایا،،کیمرہ مین ضیا الرحمان کے ساتھ منظر رضوی وقت نیوز کراچی،،