ایکشن سے بھرپورسائنس فکشن فلم پیسیفک رِم اَپ رائزنگ کا ٹریلر جاری کردیا گیا
ایکشن اور فینٹسی سے بھرپور سائنس فکشن تھرلر فلم 'پیسیفک رم اپ رائزنگ 'کا ٹریلر جاری کر دیا گیاہے،، فلم میں زمین پر حملہ آور ہونے والی کئی فٹ اونچی خطرناک شیطانی طاقتیں اور بلائیں دکھائی گئی ہیں جن کے خاتمے کیلئے روبوٹس کا سہارا لیا جاتا ہے۔سنسنی خیز مناظر سے بھرپور اس ایکشن تھرلر فلم میں اسکاٹ ایسٹ وڈ scott eastwood سمیت چنگ ٹیان jing tian، ایڈریا ارجونا adria arjona ، چارلی ڈے Charlie day، جان بوئیگا john boyegaاوردیگر معروف فنکاروں نے اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں،، فلم تئیس مارچ کوسنیما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔