امیدوار ایپلٹ ٹریبونلز سے بھی کلئیر قرار پائے گئے:ترجمان الیکشن کمیشن
ترجمان الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ نو منتخب سینیٹرز کی دوہری شہریت کے معاملے میں الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کوئی جھوٹ نہیں بولا۔
جیسے ہی وزارت داخلہ سے لسٹ موصول ہوئی ۔ ہم نے متعلقہ لسٹ تمام ریٹرننگ افسران کو شام چار بجے بھجوادی۔ دوہری شہریت کی وجہ سے سکروٹنی کا وقت رات بارہ بجے تک بڑھایا۔ ریٹرننگ افسران نے لسٹ دیکھی۔اس میں یہ لوگ دوہری شہریت کو سرنڈر کر چکے تھے۔ وزارت داخلہ سے موصول فہرستوں میں امیدواروں کے سرنڈر کے بیان حلفی بھی لگے ہوئے تھے ۔ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ریٹرننگ افسران نے اس کے مطابق ان کو سکروٹنی میں کلئیر کر دیا۔
امیدوار ایپلٹ ٹریبونلز سے بھی کلئیر قرار پائے گئے ۔کسی نے بھی اس فورم پر اعتراض نہیں کیا۔