مشرقی غوطہ میں فضائی حملے ، مزید 77افراد جاں بحق
مشرقی غوطہ میں فضائی حملوں اور بمباری کے نتیجے میں مزید 77افراد کے مارے جانے کی اطلاعات ہیں۔عالمی ادارے ریڈ کراس کا 46ٹرکوں پر مشتمل امدادی قافلہ متاثرہ علاقے پہنچا ہے ۔ ادارے کا کہنا ہے کہ شامی حکومت نے ستر فیصد دوائیں روک لی ہیں ۔ریڈ کراس کا چھیالیس ٹرکوں پر مشتمل ایک قافلہ متاثرہ علاقے پہنچا ہے ۔ ادارے کے مطابق ان ٹرکوں میں تقریبا 27 ہزار کے قریب افراد کے لیے خوراک اور دیگر امدادی سامان شامل ہے ۔ علاقے میں 4 لاکھ افراد پھنسے ہیں ۔واضح رہے کہ غوطہ پر بمباری سے اب تک 700 افراد مارے گئے ہیں۔