سوئی سدرن گیس پائپ لائن کو 1.94ارب روپے کا بعداز ٹیکس منافع
گزشتہ کیلینڈرسال کے دوران سوئی سدرن گیس پائپ لائن کمپنی کو1.94ارب روپے کا بعدازٹیکس منافع حاصل ہواہے۔کمپنی کے ذرائع کے مطابق 31دسمبر2017کو ختم ہونے والے کیلینڈرسال میں کمپنی کو1.94ارب روپے کا بعدازٹیکس منافع حاصل ہوا اورفی حصص آمدنی 3.06روپے ریکارڈ کی گئی۔سال 2016میں کمپنی کو2.20ارب روپے کی آمدنی ہوئی تھی اورفی حصص آمدنی 3.47روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔کمپنی کے مطابق آخری سہ ماہی میں گیس کی فروخت سے کمپنی کو 110.8ارب روپے حاصل ہوئے ، گزشتہ سال اسی عرصہ میں گیس کی مجموعی فروخت سے کمپنی کو 77.9ارب روپے کی آمدنی ہوئی تھی