نیب راولپنڈی نے سابق چیئرمین سی ڈی اے اور ممبر فنانس کو گرفتار کر لیا۔

نیب راولپنڈی نے اسلام آباد میں چھاپہ مار کر سابق چیئرمین سی ڈی اے امتیاز عنایت الہی اور سابق ممبر فنانس سی ڈی اے سعید الرحمان کو گرفتار کر لیا ۔ دونوں افسران پر الزام ہے کہ انہوں نے شکر پڑیاں کلچرل کمپلیکس کی تعمیر میں قومی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچایا اور اس کے علاوہ اختیارات کا ناجائز استعمال کیا جس سے قومی خزانہ کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچا ہے ۔ نیب اس معاملہ کی پہلے انکوائری کر رہا تھا جس کے بعد باقاعدہ تحقیقات کا آغاز کر دیا تھا جس کے بعد نیب نے ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے ۔ ملزمان کو احتساب عدالت میں پیش کر کے ان کا جسمانی ریمانڈ حاصل کیا جائے گا ۔ نیب نے اسلام آباد میں دو مقامات پر چھاپے مار کر دونوں سابق سی ڈی اے افسران کو گرفتار کیا ہے ۔