ملک سے بدعنوانی کا خاتمہ پوری قوم کی آواز ہے۔ چیئرمین نیب
قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس(ر) جاوید اقبال نے کہا ہے کہ ملک سے بدعنوانی کا خاتمہ پوری قوم کی آواز ہے کیونکہ بدعنوانی نہ صرف تمام برائیوں کی جڑ ہے بلکہ بدعنوانی کی وجہ سے ملک کی ترقی و خوشحالی کا سفر رک جاتا ہے یا پھر اس میں تیزی نہیں رہتی ۔ نیب ملک سے بدعنوانی کے خاتمہ کو نہ صرف اولین ترجیح قرار دیتا ہے بلکہ اس کیلئے قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار جسٹس(ر) جاوید اقبال چیئرمین نیب نے نیب ہیڈکوارٹرز میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔ چیرمین نیب نے کہا کہ نیب نے شکایات کی جانچ پڑتال کیلئے دو ماہ انکوائری چار ماہ اور انوسٹی گیشن چار میں مکمل کرنے کا جو کہ کل 10ماہ بنتے ہیں وقت مقرر کیا ہے ۔ انہوںنے تمام ڈی جیز سے دو ماہ میں شکایات کی جانچ پڑتال چار میں انکوائریاں اور چار ماہ میں انوسٹی گیشن مکمل نہ کرنے والے تمام انوسٹی گیشن کی تفصیلات طلب کرنے کے ساتھ ساتھ وضاحت 7دنوں میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے ۔ انہوںنے کہا کہ میں نے اپنے خطاب میں پہلے دن تمام نیب کے افسران کو واضح ہدایات جاری کیں گھیں کہ اب انکوائریاں اور انوسٹی گیشنز الماریوں اور فائلوں میں بند نہیں پڑی رہیں گی بلکہ قانون اور شواہد کی بنیاد پر تمام مقدمات وک مقررہ وقت کے اندر منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔ چیئرمین نیب نے تمام ڈی جیز کو ہدایت کی کہ تمام شکایات کی جانچ پڑتال ،انکوائریاں اور انوسٹی گیشنزمقررہ وقت کے اندر کمل کی جائیں اور ہر شخص کی عزت نفس کا قانون کے مطابق خیال رکھا جائے ۔