میاں منظور احمد وٹو کی بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات
پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی نائب صدر اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب میاں منظور احمد وٹو نے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور سندھ کے وزیر اعلیٰ سید مراد علی شاہ سے فرداً فرداًملاقات کی اس موقع پر رہنمائوں نے پارٹی امور اور ملکی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا بعد ازاں سابقہ وزیر اور رکن سندھ اسمبلی روبینہ قائم خانی سے اُن کے بیٹے کی وفات پر اُن کی رہائش گاہ پر تعزیت کے لئے گئے اس موقع پرمرحوم کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی اور بلندی درجات کے لئے دعا کی