چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی کو پھر جمہوریت کو خطرات دکھائی دینے لگے

پی آر اے اور سینیٹ کی جانب سے چیئرمین سینیٹ رضا ربانی کے اعزاز میں الوداعی ظہرانے کا اہتمام کیا گیا،اس موقع پر خطاب میں ان کاکہناتھا ،،کہ قائداعظم محمد علی جناح کا گیارہ اگست کاخطاب ہی پاکستان کا مستقبل ہے،رضا ربانی نے کہا، کہ ہم سیاسی لوگ ہیں ،،اور مکالمے پر یقین رکھتے ہیں،ملک کا بڑا مسئلہ جمہوری رویوں کی کمی ہے،انہوں نے کہا،کہ کئی بار محسوس ہوتا ہے ،کاؤنٹر ریولوشن لانے کی کوشش ہو رہی ہے،چیئرمین سینیٹ کاکہناتھا، کہ جمہوریت ہی پاکستان کا مستقبل ہے،ایسا جمہوری پاکستان چاہتے ہیں جس میں افراد لاپتہ نہ ہوں،آج ایوانوں میں بیٹھے ہیں،،تو اس کی وجہ سیاسی اور صحافتی کارکنوں کی قربانیاں ہیں،ہم نے جمہوریتاور حق چھین کرلیا ہے تو بچانا بھی جانتے ہیں