لاہورمیں نابینا افراد نے اپنا احتجاج عارضی طورپرختم کردیا
نابینا افراد نے کلمہ چوک میں اپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے میٹروبس سروس معطل کردی۔مظاہرین نے حکومت مخالف نعرے لگائے۔نابینا افراد کے ساتھ اظہاریکجہتی کے لیے اپوزیشن لیڈرمیاں محمود الرشید بھی کلمہ چوک پہنچے۔محمود الرشید نے کہا کہ تحریک انصاف نے نابینا افراد کے حق میں قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرائی ہے۔شریف برادران کواپنے محل غریبوں کیلئے کھولنے چاہئیں۔انھوں نے کہا کہ حکومت نابینا افراد کے مسائل کے حل کے لیے کمیٹی بنائے۔نابینا افراد نے کلمہ چوک پرجاری احتجاج کوعارضی طورپرختم کردیا اورگھروں کولوٹ گئے۔نابینا افراد کا کہنا تھا کہ مطالبات کی منظوری کے لیے صبح پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا جائے گا