سفیر چین پاک بھارت کشیدگی کے خاتمے کیلئے پر امید
پاکستان میں چین کے سفیر یائوجن نے آج اسلام آباد میں بین الصوبائی رابطہ کی وزیر ڈاکٹر فہمیدہ مرزا سے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران 2019کو پاک چین دوستی جڑواں شہروں کے سال کے طور پر منانے کے بارے میں وفاقی وزیر کے چین کے آئندہ دورے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔سفیر نے امید ظاہر کی کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی میں مزید اضافہ نہیں ہوگا اور دونوں ملک امن واستحکام کیلئے آگے بڑھیں گے۔