سانپ نے کمرے میں گھس کرسوئی خاتون کو ڈس لیا
گزشتہ دنوں سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ پر ایک فوٹیج پوسٹ کی گئی جس میں ایک سانپ کوخاتون کے بیڈ روم میں گھس کر اس کے پائوں پر ڈنگ مارتے دیکھا جا سکتا ہے۔رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ تھائی لینڈ میں پیش آیا جہاں ایک سانپ نے گھر میں اپنے کمرے میں سوئی 75 سالہ خاتون کے پائوں پر ڈنگ مار دیا۔ زرائع کے مطابق یہ واقعہ گذشتہ بُدھ کی صبح پیش آیا۔سانپ ڈسنے کے بعد خاتون شدید تکلیف میں قریب ہی اپنے بیٹے کے کمرے تک آئی۔ ذرائع ابلاغ میں اس خاتون کی شناخت 'سیدسوفا کے نام سے کی گئی ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ میں نے پائوں میں شدید تکلیف محسوس کی۔ اس وقت کمرے میں اندھیرا تھا۔ میں نے روشنی جلائی۔ میں نے دیکھا کہ فرش پر کوئی چیز حرکت کررہی ہے۔ غور سے دیکھنے پر پتا چلا کہ تو وہ سانپ تھا۔ اس کے بیٹے نے سانپ کا پیچھا کیا مگر وہ غسل خانے میں گھسنے کےبعد غائب ہوگیا۔