چین حیاتیاتی ماحول کے تحفظ کی حکمت عملی پر کامزن رہے گا۔ چینی صدر
چینی صدر شی جن پنگ نے تیرہویں قومی عوامی کانگریس کے دوسرے اجلاس میں شریک اندرونی منگولیا خود اختیار علاقے کے وفد سے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران شی جن پنگ نے اس بات پر زور دیا کہ حیاتیاتی ماحول کے تحفظ کو مضبوط بنانےاور حیاتیات پر مبنی سبز ترقی کے مشن کی رہنمائی میں اعلی معیار کی حامل نئے ترقیاتی راستے پر گامزن رہنا چاہیئے۔حیاتیاتی نظام کے تحفظ سے متعلق امور کو مضبوط بنانا چاہیئے۔انہوں نے مزید کہا کہ نئے عہد میں چینی خصوصیات کے حامل سوشلزم پر گامزن رہنے اور اس کو فروغ دینے کی بنیادی حکمت عملی میں انسان اور قدرت کی ہم اہنگی ایک بنیادی اصول ہے۔ اندرونی منگولیا میں حیاتیاتی ماحول کی صورتحال نہ صرف مختلف قومیتوں کی زندگی اور ترقی سے قریبی تعلق رکھتی ہے،بلکہ چین کے شمالی علاقے، شمال مشرقی علاقے ، شمال مغربی علاقے نیز پورے چین کی حیاتیاتی سلامتی سے بھی قریبی تعلق رکھتی ہے۔شی جن پنگ نے نشاندہی کی کہ آلودگی کے روک تھام پر زور دینا چاہیئے۔عوام سے متعلق سنگین ماحولیاتی مسائل کو اچھی طرح حل کرناچاہیئے۔ انہوں نے پرزور الفاظ میں کہا کہ رواں سال عوامی جمہوریہ چین کے قیام کا سترواں سال ہے۔اس موقع پر معیشت کی مسلسل صحت مندانہ ترقی اور سماج کے مجموعی استحکام کو برقرار رکھنے کی ذمہ داریاں بھاری ہیں۔