رویت ہلال کمیٹی نے 3 مہینوں کی تاریخیں غلط دی ہیں: فواد چوہدری
وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ رویت ہلال کمیٹی نے 3 مہینوں کی تاریخیں غلط دی ہیں۔فواد چوہدری نے کہا کہ رویت ہلال کمیٹی نے ذی القعدہ ، صفر اور رجب کی تاریخیں غلط دیں، سعودی عرب اور ایران میں رویت کا فیصلہ سائنسی بنیاد پر کیا جاتا ہے۔سینیٹ و قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے مذہبی ہم آہنگی کا اجلاس ہوا، وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی جانب سےقمری سائنسی کلینڈر سے متعلق ممبران کو بریفنگ دی گئی۔قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں مفتی منیب الرحمان اور مولانا پوپلزئی شریک نہیں ہوئے۔فواد چوہدری نے کہا کہ ہم ایک نیشن اسٹیٹ ہیں، گروہ بندیاں نظریاتی طور پر نقصان پہنچاتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ اسلامی نظریاتی کونسل کا کام عوام کے معیارکےمطابق نہیں ہے۔