کامیڈی کنگ امان اللہ انتقال کرگئے
امان اللہ پھیپڑوں، گردوں اور دل کے عارضہ میں مبتلا تھے۔ گزشتہ چند ماہ سے ان کی طبعیت مسلسل خراب چل رہی تھی اور وہ تین ماہ کے دوران 3 سے 4 بار اسپتال داخل ہوئے۔
امان اللہ کو چند ماہ قبل دل کا دورہ پڑنے کے باعث اسپتال منتقل کیا گیا تھا اور نگہداشت وارڈ میں رکھا گیا تھا بعد ازاں طبیعت سنبھلنے کے بعد انہیں گھر منتقل کردیا گیا تھا لیکن انہیں کچھ وقت بعد ہی ایک بار پھر نمونیا اور دمہ کے اٹیک کے باعث اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔