گرے لسٹ ، پاکستان ایف اے ٹی ایف کے معیار پر اترنے کیلئے 2 پوائنٹس کی دوری پر
واشنگٹن: پاکستانی خصوصی سفیرعلی جہانگیر صدیقی کا کہنا ہے کہ ایف اےٹی ایف کے معیار پر اترنے کیلئے 2 پوائنٹس رہ گئے ہیں، سی پیک توانائی سیکٹرمیں قطر2ارب ڈالرسرمایہ کاری کرچکاہے ، سی پیک میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتےہیں۔ تفصیلات کے مطابق واشنگٹن میں کارنیگی انڈومنٹ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستانی خصوصی سفیرعلی جہانگیر صدیقی نے کہا پاکستان میں سرمایہ کاری کے ماحول میں بہتری آرہی ہے اور ٹرمپ انتظامیہ پاکستان کے ساتھ تجارتی تعلقات مضبوط کرنے جارہی ہے۔ علی جہانگیر صدیقی کا کہنا تھا کہ سی پیک سےتعمیری ڈھانچےمیں بھی جدیدتبدیلی آرہی ہے، سی پیک توانائی سیکٹرمیں قطر2ارب ڈالر سرمایہ کاری کرچکاہے،عالمی کمپنیاں پاکستان میں ٹیکس سےمستثنیٰ ہیں، سی پیک میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتےہیں۔ پاکستانی خصوصی سفیر نے کہا پاکستان نےچین سےآزاد تجارتی معاہدہ کیا ہے اور پاکستان دنیاکی چوتھی بڑی آئی ٹی مارکیٹ بن چکاہے، ہم وسیع بنیادوں پراصلاحاتی پروگرام لے کر آرہے ہیں، امریکا کے سیکریٹری کامرس کادورہ پاکستان انتہائی مفید رہا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایف اےٹی ایف کےمعیارپراترنےکیلئے2پوائنٹس رہ گئےہیں، ایف اےٹی ایف سزاؤں کےمعاملےمیں تبدیلی چاہتی ہے ، سزادینےکامعاملہ عدالتوں کاہے،حکومت کیسےدخل دے سکتی ہے۔