اس ہفتہ جاری ہونے والے شماریات کے مطابق مہنگائی میں مزید کمی ہوئی۔ اسدعمر

تحریک انصاف کے رہنما وفاقی وزیراسد عمر نے کہا ہے کہ ہے کہ اس ہفتہ جاری ہونے والے شماریات کے مطابق مہنگائی میں مزید کمی ہوئی ہے۔ جمعہ کے روز اپنے ٹوئٹر پیغام میں انہوں نے کہا ہے کہ اس ہفتہ جاری ہونے والے شماریات کے مطابق مہنگائی میں مزید کمی ہوئی ہے، عوام کی روز مرہ استعمال کی اشیاءمیں افراط زر جو جنوری کے وسط میں 20 فی صد تھا اب گر کر 11.6 فی صد رہ گیا ہے۔ اسد عمر نے کہا کہ فروری کے شروع میں کہا تھا کے فیصلے ہونے جا رہے ہیں جن سے مہنگائی میں انشاءاللہ کمی ہو گی۔