مقبو ضہ کشمیر:مسافر گاڑی دریائے چناب میں گر گئی،6افراد جاں بحق
جموں سرینگر قومی شاہراہ پر رامبن کے مقام پر سرینگر سے جموں جانے والی ایک گاڑی دریائے چناب میں گر گئی۔ اس حادثے میں 6افراد جاں بحق ہو گئے ۔ کشمیر میڈیا ذرا ئع کے مطا بق مسافر بردار گاڑی جمعہ کی صبح آٹھ بجے سرینگر سے جموں کی طرف جارہی تھی کہ رامبن کے نزدیک کیفیٹیریہ موڑ پر شاہراہ سے پھسل کر دریائے چناب میں گر گئی۔مقا می پو لیس نے کہا کہ حادثہ کی خبر ملتے ہی پولیس اور مقامی رضاکاروں نے بچاو مہم شروع کر دی ہے۔ تاہم ابھی تک کسی زخمی یا ہلاک شخص کو بازیاب نہیں کیا گیا ہے۔پولیس اہلکار نے کہا کہ 'ابھی تک یہ بھی معلوم نہیں ہے کہ اس گاڑی میں کتنے مسافر سوار تھے۔