کراچی: صدر کمپیوٹر مارکیٹ کے دکانداروں نے بھی دکانیں جلدی کھولنے کا اعلان کردیا
صدر کے علاقے میں کمپیوٹر مارکیٹ کے دکانداروں نے بھی دکانیں جلدی کھولنے کا اعلان کردیا۔مارکیٹ کے ترجمان نے کہا ہے کہ ناز پلازہ کے دکانداروں نے کراچی الیکٹرونکس ڈیلرز ایسوسی ایشن کے اعلان پر دکانیں کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔ دیگر مارکیٹس بھی صبح 10 بجے سے رات 8 بجے کے اوقات کار پر آجائیں گی۔