پی ایس ایل: کراچی کنگز کی ملتان سلطانز کو بیٹنگ کی دعوت
پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) کے پانچویں ایڈیشن میں کراچی کنگز نے ملتان سلطانز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا ہے۔لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے ایونٹ کے 19ویں میچ میں کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلرز کو آزمانے کا فیصلہ کیا ہے۔