لوگوں نے اپنے ابّا کی زمین سمجھ کر عمارتیں بنائیں، کسی کو نہیں چھوڑیں گے، چیف جسٹس
چیف جسٹس آف پاکستان گلزار احمد نے کراچی سے متعلق مختلف معاملات کی سماعت کے دوران ریمارکس دیے ہیں کہ شہر میں لوگوں نے اپنے اَبّا کی زمین سمجھ کر عمارتیں بنا دیں، کسی کو نہیں چھوڑیں گے، سب کے خلاف کارروائی ہوگی۔سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں جسٹس سجاد علی شاہ اور جسٹس فیصل عرب پر مشتمل 3 رکنی بینچ نے کراچی میں ٹرانسپورٹ کے مسائل، غیر قانونی قبضوں، تجاوزات، کراچی سرکلر ریلوے (کے سی آر) سمیت مختلف معاملات سے متعلق کیسز کی سماعت کی، اس دوران صوبائی حکومت کے وزیر سعید غنی، میئر کراچی وسیم اختر اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فردوس شمیم نقوی پیش ہوئے۔